اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یمن کی مجموعی صورت حال پر بحث ۔ یمن کے لیے خصوصی مندوب مارٹن گریفتھس سلامتی کونسل کو بریفنگ دیں گے۔ اس بحث میں یمن میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے ایک نئے مبصر مشن کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یمن میں موجود غیر ملکی افواج کا انخلا بھی اجلاس کے ایجنڈے پر شامل ہے۔

اگر سلامتی کونسل نے نئے مبصر مشن کی منظوری دے دی تو زیادہ سے زیادہ پچھتر مبصرین کی تعیناتی ممکن ہو سکے گی۔ یہ مبصرین حدیدہ، صلیف اور راسِ عیسیٰ کے مقامات پر متعین کیے جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY