سوڈان کے پبلک پراسیکیوٹر نے معزول صدر عمر البشیر کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ان پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی امداد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ملکی فوج نے عمر البشیر کو گیارہ اپریل کو اقتدار سے ہٹاتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔

اب فوجی حکومت اور اپوزیشن نئی عبوری حکومت کی تشکیل کی کوششوں میں ہیں۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد سول قیادت کو سونپ دی جائے۔ اس مقصد کی خاطر خرطوم میں مظاہرے بھی جاری ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY