لندن برج حملےکے الزام میں 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

0
172

لندن برج حملے سے تعلق کے الزام میں 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

میٹ پولیس کے مطابق لندن برج حملے کے بعد پولیس نے مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ میں کارروائی کی، بارکنگ کے مختلف گھروں میں چھاپوں کے دوران بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، علاقے میں مزید گھروں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ رات لندن برج اور بورو مارکیٹ حملوں میں 7 افراد ہلاک اور38 زخمی ہوئے تھے، پولیس کی فائرنگ سے تینوں حملہ آوروں بھی ہلاک ہوگئے تھے

برطانیہ میں گزشتہ3 ماہ میں دہشت گردی کے3 واقعات ہوئے ہیں،مارچ سے اب تک دہشت گرد حملوں میں 34 افراد ہلاک ،200سے زائدزخمی ہوئے ۔

22 مئی کو مانچسٹر ایرینا میں مبینہ خودکش دھماکے میں 22 افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے ۔

پولیس کے مطابق حملہ آور 22 سالہ سلمان عبیدی نے گھریلوساختہ بم دھماکا اس وقت کیا، جب نوجوانوں کی بڑی تعداد امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کے کنسرٹ کے بعد عمارت سے باہرنکل رہے تھے ۔

مانچسٹر میں خود کش حملے سے ٹھیک 2 ماہ پہلے22 مارچ کو لند ن میں دہشت گرد حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 50سے زائد زخمی ہوئےتھے۔

حملہ آور نے پہلے فٹ پاتھ پر چلنے والوں پر گاڑی چڑھائی پھر چاقو لے کر پارلیمنٹ کی جانب دوڑنے لگا،جہاں پولیس اہلکاروں نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا

SHARE

LEAVE A REPLY