آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں گروپ اے سے بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں۔
لندن میں اوول کے میدان پر بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اس طرح آسٹریلیا کو جیتنے کے لیے 183 رنز کا ہدف ملا

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے سب سے زیادہ 95 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر مچل سٹارک رہے جنھوں نے ایک ہی اوور میں تین وکٹیں لیں اور مجموعی طور پر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو تمیم اقبال کے علاوہ کوئی بھی دوسرا بلے باز کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔
تمیم اقبال جنھوں نے انگلینڈ کے خلاف بھی سنچری سکور کی تھی اس بار صرف پانچ رنز کی دوری پر ٹورنامنٹ کی دوسری سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے۔ ان کی 95 رنز کی اننگز تین چھکے اور چھ چوکوں شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY