سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے دورہ چین کے دوران پینتیس اقتصادی سمجھوتوں کو حتمی شکل دے دی۔ اٹھائیس بلین ڈالر مالیت کے ان معاہدوں کے تحت ریاض حکومت چین میں سرمایہ کاری کرے گی۔

بائیس فروری کو چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں محمد بن سلمان نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے انسداد کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

سعودی ولی عہد اپنے ایشیائی ممالک کے دوروں کے دوران چین سے پہلے پاکستان اور بھارت بھی گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY