مندر میں جوتے پہن کر جانے پر ایک روسی خاتون کو سزائے قید

0
181

میانمار میں ایک روسی شہری کو جوتے پہن کر بدھ مندر میں داخل ہونے پر ایک ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اس خاتون پر الزام ہے کہ وہ سیاحتی مقام باگان میں توہین مذہب کی مرتکب ہوئیں۔

اس خاتون کا نام بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ دو روز قبل اسے باگان کی پولیس نے حراست میں لیا تھا، جب کہ پیر کے روز اسے سزا سنا دی گئی۔ اس خاتون کو اس جرم میں 359 ڈالر ادا کرنے یا جیل جانے کا کہا گیا تھا۔

گزشتہ برس ایک ڈچ شہری کو ہیڈفونز لگا کر بدھ مندر میں داخل ہونے پر قریب دو برس قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY