بحریہ ٹائون کراچی میں شاندار آتش بازی

0
1272

کراچی کے بحریہ ٹاون میں جشن آزادی کے موقع پر شاندار آتش بازی کا انعقاد کیا گیا جس کو دیکھنے کے لئے شہر کراچی ،حیدر آباد اور ملحقہ علاقوں سے شہریوں کی بڑی تعداد نے بمعہ اہل خانہ شرکت کی۔
بحریہ ٹائون میں بین الاقوامی سطح کے رقص کرتے فواروں کو پاکستانی پرچم کے رنگوں سبز اور سفید سے مزئین کیا گیاجسے دیکھ کر ہر ایک خوشی سے جھوم اٹھےاور فواروں کے رقص کا دلفریب منظر دیکھ کر شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے۔

بحریہ ٹائون کی جانب سے رات 12 بجتے ہی 70واں یوم آزادی کی تاریخ شروع ہوتے ہی رنگی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان میں روشنیوں کا خوبصورت عکس دیکھا گیا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹائون کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پراس قدر خوبصورت تقریب سجائی گئی ۔
اس کے لئے بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض اور انکی پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے،بحریہ ٹائون نے اپنے کاموں سے ہمیشہ دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے جو دوسروں کے لئے بھی باعث تقلید ہے۔
بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے علامہ محمد اقبال کے خواب کو جو تعبیر بخشی وہ پاکستان ہے اور بحریہ ٹاؤن قائد اعظم کا اصل پاکستان ہے۔

گزشتہ شب بحریہ ٹاؤن میں یوم آزادی کے موقع پر کراچی کے بحریہ ٹاؤن مین منعقدہ پروقار تقریب سے اپنے خطاب کرتے ہوئےملک ریاض کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن ہر گذرتے وقت کے ساتھ ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے یہ ملک ہی ہے جو لیڈر بناتے ہیں لیکن بدقسمتی سے لیڈروں نے ملک کو کبھی نہیں بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیر کو پاکستان کو آزاد ہوئے ستر سال مکمل ہوجائیں گے اور ہم اس دن کو یوم تجدید عہد طور پر لیں گے اور ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ شروع کریں گے اور اس سلسلے میں ہم پیر سے پورے شہر میں اپنی صفائی مہم کا آغاز دوبارہ شروع کریں گے اور ہر گلی محلوں کی صفائی تک اپنا کام جاری رکھیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY