ضلعی انتظامیہ اور کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیراہتمام شہدائے زلزلہ کی برسی

0
724

حکومت آزادکشمیرکی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیراہتمام08 اکتوبر2005 کے شہداء زلزلہ کی13 ویں سالانہ برسی ضلع میرپور میں بھرپور مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی اس سلسلہ میں مرکزی دعائیہ تقریب 08 اکتوبربروزسموار قائداعظم کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح سات بجے منعقد ہوئی۔ضلعی انتظامیہ ، کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ اور دیگراین جی اوز کے زیراہتمام زلزلہ متاثرہ بچوں کے ساتھ واک7 بجکر15 منٹ پر قائداعظم اسٹیڈیم سے شروع ہوئی جو قائد اعظم چوک ، میاں محمد روڈ ،چوک شہیداں سے ہوکر قائد اعظم سٹیڈیم میں پہنچی جہاں ٹھیک 8:52 منٹ پرسائرن بجائےگئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے بعد شہداء زلزلہ کے ایصال ثواب کے لیے دعاکروائی گئی۔

شہداء زلزلہ کی یاد میں سب سے بڑی تقریب کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ جڑی کس کے زیر اہتمام جڑی کس ایجوکیشنل کمپلیکس میں شام کو منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ سیاسی وسماجی شخصیات نےشرکت کی

یاد رہے کہ زلزلہ متاثرہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے عالمی شہرت یافتہ سماجی شخصیت چوہدری محمد اختر نے ’’ آزاد کشمیر کے ہولناک زلزلہ کے بعد ’’کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ‘‘ انٹرنیشنل قائم کرکے یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم وتربیت اور کفالت کا فریضہ سنبھالا جو اس وقت دنیا اور بالخصوص جنوب ایشاء کا ایک شاندار ادارے کے طور پر جانا جاتا ہے ۔

گزشتہ 13 سالوں میں اس ادارے نے یتیم اور بے سہار ا بالخصوص زلزلہ متاثرہ بچوں کی تعلیم وتربیت اور کفالت کے جو خدمات سرانجام دیں ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں ۔چوہدری اختر حسین نے دن رات اس ادارے کے لئے وقف کررکھی ہے جس کے باعث یہ ادارہ انٹرنیشنل ایجوکشنل کمپلیس میں تبدیل ہو گیا ہے جہاں 1000
بچوں اور بچیوں کے لئے الگ الگ ہاسٹل قائم ہیں اور نرسری سے کالج لیول کی تعلیم ہائیرایجوکیشن تک تعلیم اور کفالت کا یہ ادارہ اخراجات کررہاہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY