امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلینا وائٹ نے اردومیں گانا گنگناکر مداحوں کے دل جیت لئے۔
اردو سے محبت کرنے والی اور صاف اردو بولنے والی امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیلینا وائٹ نے سےگفتگو میں اردو زبان میں اظہار خیال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں بالی ووڈ کے پرانے گانے بہت پسند ہیں، اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے ایک پرانا گانا بھی گنگنایا۔
قبل ازیں ان کا کہناتھاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےواضح کردیاکہ دنیا میں امن و سلامتی ہی امریکا کی ترجیحات ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اردو بولنے والی امریکی خاتون کو ترجمان تعینات کیا ہےاور ترجمان ہیلینا وائٹ کی اردو نے سب کے دل موہ لیےہیں۔












