شدت پسند گروہ الشباب کے بھاری اسلحے سے لیس انتہا پسندوں نے صومالیہ میں نیم خود مختار صوبے پُنٹ لینڈ کے ایک فوجی بیس پر حملہ کر کے ستر کے قریب افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

صومالی حکام کی جانب سے اس حملے کو گزشتہ کئی برسوں میں اس خطے میں ہوئے حملوں میں سے خونريز ترین قرار دیا گيا ہے۔

سینئر فوجی حکام کے مطابق قریب ایک سو شدت پسندوں نے، جن میں خود کش حملہ آور بھی شامل تھے، بیس پر تین اطراف سے حملہ کیا۔ شدت پسند گروپوں کو مانیٹر کرنے والے ایک انٹیلیجنس گروپ کے مطابق الشباب نے اس حملے ميں اکسٹھ فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY