جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے جرمن شہر ڈروٹمنڈ میں منعقدہ ایک ریلی سے اپنی انتخابی مہم کے حتمی مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے آج بروز ہفتہ ڈورٹمنڈ میں اپنے حامیوں سے کہا کہ سن دو ہزار پانچ میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جرمنی میں بے روزگاری کی شرح انتہائی کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کی کوشش ہو گی کہ سن دو ہزار پچیس تک اس شرح کو مزید کم کر دیا جائے۔

اپنی اقتصادی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے میرکل نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی مضبوطی ہی جرمنی کی مضبوطی ہو گی۔ چوبیس ستمبر کے الیکشن میں میرکل کی پارٹی کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY