ہنزہ کے ہوٹل میں دم گھٹنے سے جوڑے کی ہلاکت کا گلگت بلتستان حکومت نے نوٹس لے لیا، ہوٹلوں میں گیس اور کیروسین ہیٹرز پر پابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دو دن قبل دفترِ خارجہ کی خاتون افسر سیدہ فاطمی اور شوہر کی موت ہنزہ کے ایک ہوٹل میں گیس لیکج کی وجہ سے ہوئی تھی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت نے گیس اور کیروسین ہیٹرز پر پابندی عائد کر دی ہے۔
گیس اور کیروسین ہیٹرز کے استعمال پر پابندی تا حکم ثانی عائد رہے گی۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہوٹلز میں گیس اور کیروسین ہیٹرز کے استعمال پر پابندی تا حکم ثانی عائد کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ہفتے کو دفترِ خارجہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات خاتون افسر سیدہ فاطمی ہنزہ کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اپنے شوہر سید شعیب حسن سمیت مردہ پائی گئیں تھیں۔













