لندن کے کوئینز بری ریلوے اسٹیشن کے باہر فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

لندن کے شمال مغربی علاقے میں فائرنگ کی اطلاع پر جب مقامی پولیس وہاں پہنچیتو ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک شخص کی لاش ملی ،جبکہ ایک اور شخص زخمی حالت میں وہاں موجود تھا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY