صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں پیر کو ہونے والے ایک بڑے کار بم حملے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ بم حملہ شہر کے ایک مصروف کاروباری علاقے میں کیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ کار بم دھماکا ایک پرہجوم شاپنگ سینٹر کے قریب کیا گیا، جو متعدد افراد کی ہلاکت اور دس دیگر کے زخمی ہو جانے کے علاوہ وسیع تر تباہی کا باعث بھی بنا۔ ایک مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ مرنے والے تمام گیارہ افراد عام شہری تھے۔













