مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اور نوازشریف کی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل لاہور متقل کیا گیا۔ نوازشریف کیلئے تیار کیا گیا سیل تقریباً دوکنال پر محیط ہے جس میں دو مرلے کا ایک کمرہ، اٹیچ باتھ، کچن اور تکون شکل میں لان کی سہولت بھی ہے۔ جبکہ مذکورہ سیل میں گرم پانی کے گیزر کی سہولت بھی موجود ہے۔مذکورہ سیل جیل کے بلاک سیون میں جیل اسپتال کے سامنے واقع ہے۔ 1997ء میں سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی اسی سیل میں رکھا گیا تھا اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو بھی اس سیل میں قید کاٹ چکے ہیں۔

نواز شریف اپنی زندگی میں پہلی بار کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹیں گے۔ اس سے قبل مشرف دور میں نوازشریف لانڈھی جیل، اڈیالہ اور اٹک قلعہ میں قید رہ چکے ہیں

جیل ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو یہاں لانے سے قبل سیل کی تزئین و آرائش کی گئی تھی اور سیل کے فرش پر ٹائلیں بھی لگائی گئی تھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY