پی ٹی وی کو وزارت اطلاعات سے الگ کیا جائے: بورڈ آف ڈائریکٹرز

0
695

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی ٹی وی کو وزارت اطلاعات سے انتظامی طور پر الگ کرنے کی تجویز سے تحریری طور پر وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا۔

پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے وزیراعظم عمران خان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات کے زیر کنٹرول ادارہ بہتر طور پر نہیں چلایا جاسکتا، پی ٹی وی کو وزارت اطلاعات سے انتظامی طور پر الگ کر دیا جائے۔

وزیراعظم پی ٹی وی کے انتطامی معاملات کے حوالے سے آج اہم فیصلے کریں گے، وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی آج عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ پی ٹی وی کے معاملات پر فواد چودھری کے نعیم الحق کے ساتھ اختلافات پیدا ہوئے، فواد چودھری نے مستعفی ہونے کی افواہوں کی گزشتہ روز تردید کر دی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY