نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کے گھر کو ذیلی جیل قرار دینے کیلئے درخواست دائر

0
1089

لاہور میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے گھر کو ذیلی جیل قرار دینے کے لیے وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیر التوا ہیں۔

بیرسٹر ظفراللہ نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف 3 مرتبہ ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں، تاہم قانونی طور پر ان کے گھر کو سب جیل قرار دیا جا سکتا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ سابق وزیراعظم ان کی حاصبزادی اور داماد کے گھر کو سب جیل قرار دینے کا حکم دیا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY