برطانیہ میں الیکشن، ووٹوں کی گنتی جاری، معلق پارلیمان کی توقع ہے

0
929

برطانیہ میں الیکشن کے دن قریب آنے کے ساتھ ساتھ انتخابات کی گہما گہمی بھی بڑھ گئی ہے۔

انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنے کیلئے لیبرپارٹی، کنزرویٹیو اور لبرل ڈیموکریٹس کے رہنماؤں کی انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے۔

لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ، مانچسٹر اور گلاسگو سمیت مختلف شہروں میں سیاسی رہنما متحرک ہوگئے ہیں۔

برمنگھم کے علاقے ہال گرین اینڈ موزلی میں لیبرپارٹی کی غزہ پالیسیوں سے نالاں تین پاکستانی نژاد امیدوار بھی آزاد حیثیت میں میدان میں اترے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے پارلیمنٹ توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 4 جولائی کو نئے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

رائے عامہ سروے کے مطابق اپوزیشن لیبرپارٹی کو حکمران کنزرویٹیو پارٹی پر 20 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY