’موگابے صدارتی منصب سے مستعفی ہونے پر تیار ہو گئے‘

0
758

زمبابوے کے مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر رابرٹ موگابے استعفیٰ دینے پر تیار ہو گئے ہیں۔ متوقع طور پر وہ انیس اور بیس نومبر کی درمیانی رات اپنے ایک براہ راست نشریاتی خطاب میں اہم اعلان کر سکتے ہیں۔

قبل ازیں افریقی ملک زمبابوے میں حکمران جماعت زانو پی ایف نے کہا کہ صدر رابرٹ موگابے پیر تک اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں ورنہ ان کا مواخذہ کیا جائے گا۔ اتوار کے روز زانو پی ایف کی سینٹرل کمیٹی کے ایک اجلاس میں اراکین نے صدر رابرٹ موگابے کو پارٹی کی قیادت سے بھی ہٹا دیا جبکہ اُن کو اہلیہ گریس موگابے کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

موگابے کی جگہ ایمرسن منانگاگوا کو پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔ سن انیس سو اسی میں زمبابوے کی آزادی کے بعد سے موگابے ہی اس ملک کا اقتدار سنبھالے ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY