ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایران نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ملک کے دورے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔
مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے بعد دونوں علاقائی حریفوں نے برسوں کی دشمنی ختم کرنے پر اتفاق کیا اور سات سال سے جاری سفارتی دراڑ کو ختم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی نیوز کانفرنس میں کہا کہ “ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو ریاض کی طرف سے دی گئی دورے کی دعوت کے جواب میں دعوت نامہ بھیجا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے تکنیکی وفود اپنے سفارتی مشن کو باضابطہ طور پر دوبارہ بحال کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور تہران نے کہا کہ یہ مشن 9 مئی تک اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں گے۔
……………………
21march 2023
سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دے دی۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر کے نام خط لکھا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا اور مضبوط اقتصادی تعاون پرزوردیا۔
ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانرواکی دعوت کا خیرمقدم کیا اور سعودی عرب سے تعاون بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا۔
یاد رہے کہ چین نےسعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کیلئے اہم معاہدہ کروا یا تھا،سعودی عرب اور ایران نے2 ماہ کے دوران اپنے ملکوں میں سفارتخانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا تھا ۔












