امریکی حکومت نے غیر ملکی تیکنیکی ورکروں کیلئے ایچ ون بی ویزہ کی سہولت عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے غیر ملکی تیکنیکی ورکروں کیلئے ایچ ون بی ویزہ کی سہولت عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ایچ ون بی ویزہ کے تحت امریکی فرمز غیرملکی تیکنیکی ورکروں کی بھرتی کرسکتی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کی فراہمی کے عزم کے تناظر میں سامنے آئی ہے تاہم یو ایس امیگریشن اینڈ سیٹیزن شپ سروسز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ اس کیٹیگری میں پہلے سے موجود درخواستوں کو نمٹانے کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

ایچ ون بی ویزہ کیٹگری کے تحت ہر سال 10ہزار غیرملکی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کے حامل غیرملکیوں کو امریکی ویزے جاری کئے جاتے ہیں۔

امریکی انتظامیہ کءنئے اعلان کے بعد 3اپریل کے بعد اس کیٹگری کے تحت ویزہ پراسیسنگ کے تیزرفتار طریقہ کار کے تحت درخواستیں زیر غور نہیں لائی جائیگی

SHARE

LEAVE A REPLY