ضابطہ اخلاق کیس: عمران خان کے خلاف سماعت 24 جولائی تک ملتوی

0
185

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث 24 جولائی تک ملتوی کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل شاہد گوندل نے کہا کہ اسی قسم کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی زیرسماعت ہے ۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے وکلا کے دلائل پرکیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کے علاوہ ان کی نااہلی سے متعلق درخواست بھی زیر سماعت ہے

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہبازشریف کو نوٹس جاری کئے تھے۔ جس پر حمزہ شہباز نے غیر مشروط معافی مانگ لی تھی جبکہ عمران خان کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ ضابطہ اخلاق کے کیسز سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں زیر التواء ہیں لہذا کیس موخر کیا جائے

SHARE

LEAVE A REPLY