جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر جاسوسی کے لیے ڈرون استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے عسکری ذرائع کے مطابق پیونگ یانگ ڈرون کی مدد سے خطے میں نصب امریکی دفاعی میزائل نظام کی خفیہ نگرانی کر رہا ہے۔
اس بیان کے مطابق شمالی کوریا کے ایک ڈرون نے ممکنہ طور پر ’تھاڈ‘ سسٹم کی تصاویر بنائی ہیں۔ اس سلسلے میں حکام نے گزشتہ ہفتے کوریائی سرحد کے قریبی جنگل سے ملنے والے ایک ڈرون کا ذکر کیا ہے۔
تھاڈ میزائل نظام کی تنصیب کا فیصلہ گزشتہ برس ہوا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق شمالی کوریا کے پاس تین سو ڈرون طیارے ہیں۔











