بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کو ایک ساحل سے کچرہ اٹھا کر ملک بھر میں عوامی مقامات کی صفائی کی ایک نئی مہم کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی، جس میں وہ ایک ساحل سے کچرہ اٹھا رہے تھے۔

ریاست تامل ناڈو کے ایک ساحل سے کچرہ اٹھانے کی اس ویڈیو کے ساتھ ہی بھارت میں ایک بار پھر عوامی مقامات کی صفائی کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ مودی نے سن 2014 میں برسراقتدار آنے کے بعد بھی ایک ’کلین انڈیا‘ مہم کا آغازکیا تھا۔ گزشتہ ماہ اپنے ایک ریڈیو پیغام میں بھی مودی نے ملک میں عوامی مقامات کو صاف ستھرا بنانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY