آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرکٹ لیجنڈز سرویوین رچرڈ اور آئن چیپل کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کرکٹ لیجنڈز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام راولپنڈی میں واقع آرمی ہاؤس میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ویوین رچرڈ اور آئن چیپل کا پاکستان کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY