افغان پولیس ہیڈکوارٹرز پر طالبان کا مہلک حملہ

0
933

افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں طالبان عسکریت پسندوں نے پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کر کے کم از کم تین اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔

اتوار کو علی الصبح صوبائی دارالحکومت گردیز میں شدت پسندوں نے پولیس ہیڈکوارٹرز کے مرکزی دروازے پر خودکش کار بم دھماکا کیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کے مطابق خودکش دھماکے کے بعد مسلح حملہ آور ہیڈکوارٹرز کے احاطے میں داخل ہوگئے۔

آخری اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان لڑائی جاری تھی۔

طالبان کے ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری کرتے ہوئے اس میں افغان پولیس کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY