’آئی ایم ایف چیف سے ملاقات میں مکمل ہم آہنگی پائی گئی

0
701

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات میں مکمل ہم آہنگی پائی گئی، ملک کو پائیدار ترقی پر ڈالنے کے لیے بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اصلاحاتی عمل میں کم آمدن والوں کو تحفظ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کی صلاحیتیں ان کے سیاسی سفر کا ڈرائیونگ فیکٹر ہیں، پاکستان نے اب بلندی کی جانب سفرشروع کر دیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں پیغام دیا ہے کہ یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا وقت ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کا موقع ضائع نہ کریں

SHARE

LEAVE A REPLY