کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں فائرنگ کے واقعے میں 4پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
ایس پی سائٹ آصف احمد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ افطار کے وقت پیش آیا ،جب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے ہوٹل پر بیٹھے اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔
آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ویسٹ سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ایس پی سائٹ کے مطابق موٹر سائیکل ملزمان کی تعداد 2تھی ،جنہوں نے ہیلمٹ پہناہواتھا،جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔
پاکستان میں ایک ہی دن کے دوران یہ دہشت گردی کا تیسرا واقعہ ہے،اس سے قبل کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 13 جبکہ پارا چنار میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں 25سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY