پاکستان،بھارت، بنگلہ دیش اور برطانیہ سمیت یورپ میں اہل تشیح آج عید الفطر منارہے ہیں

0
118

پاکستان،بھارت، بنگلہ دیش اور برطانیہ سمیت یورپ میں اہل تشیح آج عید الفطر منارہے ہیں جبکہ سعودی عرب اور خلیج کے لگ بھگ تمام ممالک میں گزشتہ روز عید منائی گئی

پارا چنار، کوئٹہ، کراچی اور احمد پور شرقیہ کے سانحات کے باعث عید سادگی سے منائی جائے گی۔
پاکستان میں شوال کا چند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء کرام بھی موجود تھے۔
اس سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں کئے جانے کا امکان تھا، تاہم ذرائع کے مطابق پشاور میں آج عید کے اعلان کےبعد اجلاس کا مقام تبدیل کردیا گیا ۔
ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں چاند7 بج کر 40 منٹ پر واضح نظر آسکتا ہے ۔ جامعہ کراچی کے شعبہ اسٹروفزکس کے سربراہ پروفیسرشاہد قریشی کا کہنا تھا کہ مطلع صاف رہا تو چاند 77 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شوال کا چاند آج نظر آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ 25 جون بروز اتوار کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت واضح ہیں۔
اعلامیہ میں شوال کا چاند 24 جون کو 7 بجکر 31 منٹ پر پیدا ہو نے کا کہا گیا تھا تاہم اسے 25 جون کی شام نظر آ نے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
سعودی عرب، قطر، بحرین، کویت، متحدہ عرب امارات، اردن، ترکی، مصر اور فلسطین کے علاوہ جاپان، انڈونیشیا اور ملائیشیامیں اتوارعید کو منائی گئی ۔
برطانیہ میں بعض مکتبہ فکر نے اتوارکو عید منائی ۔پیرس کی جامع مسجد نے بھی اتوار کو عید منانے کا اعلان کیا تھا۔

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے شہر مکہ میں مسجد الحرام میں منعقد ہوا جس میں لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی۔

فرانس، جرمنی، انگلینڈ، کینیڈا اور امریکہ میں بھی اتوار کو عیدالفطر منائی گئی ہے۔

ماہ رمضان کے اختتام پر دنیا بھر کے مسلمان اسلامی مہینے شوال کی یکم تاریخ کو عید الفطر مناتے ہیں۔ چونکہ یکم شوال کا تعین چاند دیکھ کر کیا جاتا ہے اور اس لیے دنیا کے مختلف ملکوں میں عید کا تہوار مختلف دنوں میں منایا جاتا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عید کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’امریکی عوام اور میلانیا کی طرف سے میں مسلمانوں کو گرم جوشی سے عید کی مبارک باد دیتا ہوں یہ دن ہمیں رحم دلی، شفقت اور خیر سگالی کی یاد دلاتا ہے ۔‘‘

اس موقع پر انہوں نے دنیا بھر کے مسلمان کی اقدار کو احترام دینے کے عزم کو بھی دہرایا۔

افغانستان میں بھی اتوار کو ہی عید منائی گئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY