ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے مغربی حصے میں اتوار کے روز ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

صوبے کرمان شاہ میں اس زلزلے کے نتیجے میں ایک سو اٹھائیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس سے چند گھنٹے قبل ایرانی صوبے ہرمزگان میں بھی دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جن سے مختلف دیہات میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

گزشتہ برس نومبر میں بھی ایرانی صوبے کرمان شاہ میں سات اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں چھ سو بیس افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY