برازیل کے صدر مِشیل تیمر پر بدعنوانی کے الزامات کے تناظر میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ مشیل تیمر ملکی تاریخ کے پہلے حکومتی سربراہ ہیں، جن کے خلاف اس طرح کی کارروائی کی گئی ہے۔

اٹارنی جنرل روڈریگو جینوٹ کی جانب سے ان کے خلاف مقدمہ برازیلیا میں واقع سپریم کورٹ میں دائر کیا گیا ہے۔ اب یہ معاملہ کانگریس میں جائے گا، جہاں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ ملکی سپریم کورٹ صدر کے خلاف کارروائی کا آغاز کرے يا نہيں۔

برازیلی صدر کو شدید دباؤ کا سامنا ہے لیکن وہ مستعفی ہونے سے انکار کر رہے ہیں۔ الزامات کے مطابق ملکی صدر تیل کی کمپنی پیٹروبراس کے خلاف ہونے والی تحقیقات میں رکاوٹ ہیں۔ علاوہ ازیں صدر پر اس کمپنی سے رشوت لینے کا بھی الزام ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY