پاکستان کی وفاقی حکومت نے قبائلی علاقے پاڑا چنار میں گزشتہ ہفتے ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے جب کہ زخمیوں کو پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس بارے میں گورنر خیبر پختونخواہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

افغان سرحد سے ملحق قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے مرکزی شہر پاڑا چنار میں 23 مئی کو ایک بازار میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

ان دھماکوں کے خلاف پاڑا چنار سے تعلق رکھنے والے قبائلی احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں اور اُن کے مطالبات میں سے ایک مطالبہ یہ بھی تھا کہ حکومت ہلاک و زخمی ہونے کے لیے اُسی طرح امداد کا اعلان کرے جس طرح ملک کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لیے کیا جاتا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY