تحر یک انصاف کےچیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کی القادرٹرسٹ کیس میں گرفتاری کے بعد نو مئی کو ہونے والے واقعات میں ملوث خواتین کی گرفتاریوں اوررہائی سے متعلق رپورٹ نگران وزیراعلیٰ پنجاب سیّد محسن نقوی کو پیش کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق9 مئی کے واقعات میں کتنی خواتین ملوث تھیں؟ خواتین کی گرفتاریوں اور رہائی کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ تیار کرلی گئی اور یہ رپورٹ آئی جی پنجاب نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پیش کردی۔
رپورٹ کے مطابق 8 شہروں سے 66 خواتین کو گرفتار کیا گیا، لاہور سے 37، فیصل آباد سے 8، راولپنڈی سے 12، گجرات اورچکوال سے ایک ایک، پاکپتن سے دو خواتین اور ملتان سے 4 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 15 خواتین کی شناخت پریڈ کروائی گئی اور 38 خواتین کو ضمانتوں پر رہائی ملی۔












