امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلا ک ہوگیا ،واقعہ دو ہفتے قبل پیش آیا ،برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق کار ایکسیڈینٹ کا شکار ایک شخص زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جو دو ہفتوں بعد چل بسا۔
جیروم بارسن نامی شخص ا اپنی اہلیہ کے ساتھ سفر کر رہا تھا ۔ گاڑی ان کی اہلیہ ہی چلا رہی تھیں۔ ایک چوراہے پر وینس ولیمز کی گاڑی اوران کی گاڑی میں تصادم ہوا ۔
پولیس کاخیال ہے کہ یہ حادثہ وینس ولیمز کی غلطی سے پیش آیا ہے۔
سات گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والی وینس ولیمز نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ وہ گاڑی آہستہ چلا رہی تھیں‘لیکن دوسری گاڑی نہیں دیکھ سکیں ۔
وینس ولیمز اگلے ہفتے لندن میں ومبلڈن ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی

SHARE

LEAVE A REPLY