ایران میں عوام نے مختلف مظاہروں میں شریک ہو کر امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ یہ مظاہرے سن 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد تہران میں امریکی سفارت خانے پر کیے گئے قبضے کے آغاز کے انتالیس برس مکمل ہونے پر کیے گئے۔
ملکی میڈیا کے مطابق ان مظاہروں میں لاکھوں ایرانی شہریوں نے شرکت کی اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی قیادت پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔ امریکی سفارت خانے پر قبضہ چار نومبر سن 1979 کو کیا گیا اور جو 444 ایام تک جاری رہا تھا۔ یہ امر اہم ہے کہ پیر پانچ نومبر سے امریکا کی جانب سے ایران پر ایک بار پھر مکمل اقتصادی پابندیاں نافذ ہو جائیں گی۔












