بچوں کے بیڈروم میں ٹی وی سے موٹاپے کے خدشات

0
970

جن بچوں کے بیڈروم میں ٹی وی موجود ہوتے ہیں وہ اپنے ہم عصر ایسے بچوں کی بہ نسبت زائد الوزن ہوجاتے ہیں جن کے بیڈروم میں ٹی وی نہیں ہوتے۔

یونیورسٹی کالج لندن کی تحقیق کے مطابق لڑکیوں کے معاملے میں وہ بالخصوص اس معاملے پر پہنچے ہیں کہ ٹی وی دیکھنے میں زائد وقت گزارنے والی بچیاں موٹاپے کا شکار ہوجاتی ہیں ۔

تحقیقی ماہرین نے کہا ہے کہ اس امرکا جائزہ لینے کی ہنگامی بنیادوں پر ضرورت ہے کہ کیا لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کے ساتھ زائد وقت گزارنے والے بچوں میں بھی یہی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ ا سکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے والے بچوں میں بھی یہی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔

ا سکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے والے بچوں میں ہیلتھ متاثر ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں انٹرنیشنل جرنل آف اوبیسٹی میں شائع ہونے والی سٹڈی میں برطانیہ کے 12000سے زائد بچوں کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا گیا تھا۔

سائنس دانوں نے دریافت کیا کہ سات سال کی عمروالے نصف سے زائد بچوں کے بیڈرومز میں ٹی ویز موجود تھے۔ پیرنٹس سے بھی پوچھا گیا تھا کہ ان کے بچے ایک دن میں عام طور پر کتنے گھنٹے ٹی وی دیکھتے ہیں بعدازاں جب بچوں کی عمریں 11سال تھیں۔

سائنس دانوں نے ان کے باڈی ماس انڈیکس (لمبائی اور وزن کی شرح)اور بدن میں چربی کی شرح کا جائزہ لیا۔

سات سال عمر کی ایسی لڑکیاں جن کے بیڈروم میں ٹی وی موجود تھا وہ 11سال کی عمر میں 30فیصد زائد وزن پائی گئیں۔ لڑکوں کے معاملے میں یہ خدشات تقریباً 20فیصد زائد پائے گئے۔

تحقیقی ماہر ڈاکٹرانجاہیل مین نے کہا ہے کہ ہماری سٹڈی میں بیڈروم میں کم عمر بچوں کے ٹی وی دیکھنے اور چند برس بعد ان کے زائد وزن ہونے کے درمیان ایک تعلق پایا گیا ہے۔

رائل کالج آف پیڈیاٹرکس اینڈ چائلڈ ہیلتھ (آرسی پی سی ایچ)کے پروفیسر رسل ونر نے کہا ہے کہ سٹڈی کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہیئے۔ انگلینڈ میں گیارہ سال عمر کے ایک تہائی بچے زائد وزن ہیں جبکہ ہرپانچ میں سے تقریباً ایک موٹاپے کا شکار ہے

SHARE

LEAVE A REPLY