نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی آج دوبارہ احتساب عدالت میں پیشی

0
1045

سابق وزیراعظم نواز شریف آج ایک بار پھر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

نواز شریف لندن فلیٹس، عزیزیہ سٹیل ملز اور آف شور کمپنیوں کے ریفرنسز میں پیش ہوں گے۔ احتساب عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق نواز شریف کی درخواست پر دوبارہ سماعت کرے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی پلان بھی فائنل کر لیا۔ پولیس اور ایف سی کے ایک ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ غیر متعلقہ افراد کے عدالت داخلے پر پابندی ہو گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY