بھارتی میڈیا کے مطابق وادی کشمیرمیں قابض فوج نے لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈربشیرلشکری سمیت 2 حریت پسندوں کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ضلع اسلام آباد کے علاقے ڈالیگام میں بھارتی فوج نے خفیہ اطلاع ملنے پرایک مکان کا گھیراؤ کرلیا۔ فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا اورفورسزنے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کرکے مکان کو مکمل طورپرتباہ کردیا جس کے نتیجے میں بشیرلشکری اورآزاد ملک شہید ہوگئے۔

ریاستی مظالم کے خلاف ڈالیگام میں کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ ظالم فوج نے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت مزید دو شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، شاداب چوپان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جب کہ 44 سالہ خاتون طاہرہ بیگم کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY