افغان فورسز کے داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں 11 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق فضائی حملے گزشتہ رات صوبے ننگرہار کے تین اضلاع میں داعش کے ٹھکانوں پر کئے گئے،جن میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق حملوں میں فورسز یا کسی شہری کا جانی نقصان نہیں ہوا، فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں داعش کے ہتھیار اور اسلحہ بارود بھی تباہ ہوا۔

SHARE

LEAVE A REPLY