وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ  جے آئی ٹی کے سامنے ضرور پیش ہوں گی ،والد سے کہہ دیا ہے کہ آپ نے تربیت دی ہے ،نہ جھکوں گی اور نہ ہی دبائو میں آئوں گی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اپنی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے حوالے سے اپنے والد کی آنکھوں میں تشویش اور خدشات دیکھے ۔

ان کا کہناتھاکہ میں نے اپنے والد سے کہا کہ آپ کی تربیت کے مطابق قانون کی عملداری کی پاسداری کروں گی، مجھے ظلم و ناانصافی سے لڑنے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ میرے والد نے 30 سال سے زیادہ کے سیاسی کیرئیر میں آزمائشوں کا سامنا کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY