عمران خان نااہلی کیس: سماعت 12 جولائی تک ملتوی

0
818

چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان نااہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے درخواست پر اعتراض کرنے پر ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو آپ اڑھائی سال سے جواب نہیں دے رہے اور اوپرسے دھونس ڈالتے ہیں۔
ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے ایک بار پھر درخواست گزار ہاشم بھٹہ کی درخواست پراعتراض کرتے کہا کہ درخواست گزار ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی نصیر بھٹہ کے بیٹے ہیں اور انہوں نے نون لیگ کی ایماء پر یہ درخواست دائر کی ہے۔

شاہد گوندل نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق عمران خان کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں براہ راست درخواست دائر نہیں کی جاسکتی لہذا پہلے فیصلہ کرلیا جائے کہ پٹیشن قابل سماعت ہے یا نہیں،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ اصل بات کا جواب دینے کی بجائے اس معاملے پر بھی گریز کررہے ہیں آپ کی جانب سے اس کیس میں اڑھائی سال سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ ہم ایسا کرتے ہیں کہ اس کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیتے ہیں۔

جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ آپ ہمارے اوپرغصہ تھوڑا کم کیا کریں۔ جواب میں چیف الیکشن کمشنر
کا کہنا تھا کہ آپ جواب دینے کے بجائے ہم پر ہی دھونس ڈالے جارہے ہیں۔ بعد ازاں چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے اعتراضات پر دلائل کے لئے سماعت کو بارہ جولائی تک ملتوی کردیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY