نوازشریف کی زیرصدارت جے آئی ٹی کی ممکنہ رپورٹ اورآئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت

1
1155

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں جے آئی ٹی کی ممکنہ رپورٹ اورآئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ سیاسی مخالفین کو بھرپورجواب د ینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرداخلہ چوہدری نثاراور وزیرقانون زاہد حامد سمیت وفاقی وزرا اور مشیروں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے وزیراعظم نواز شریف کو ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا جبکہ جے آئی ٹی ودیگرقانونی معاملات پروزیرقانون زاہد حامد نے بریفنگ دی۔

مشاورتی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں اور ضرورت پڑنے پرتمام قانونی و آئینی آپشنز استعمال کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

SHARE

1 COMMENT

  1. الٹی ہو گئیں سب تدبیریں ، کچھ نہ دوا نے کام کیا
    دیکھا اس بیمارئ دل نے ، آخر کام تمام کیا

LEAVE A REPLY