پاناما جے آئی ٹی کا اجلاس فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں شروع ہوگیا ہے، جہاں ارکان سپریم کورٹ کو پیش کی جانے والی حتمی پیش رفت رپورٹ کو مرتب کرنے میں مصروف ہیں، رپورٹ جمع کرانے میں محض 36 گھنٹے باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں پاناما جے آئی ٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں تمام ارکان شریک ہیں جو کہ سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی حتمی رپورٹ کو مرتب کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ 10 جولائی کو پانامہ عملدرآمد کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کو پیش کی جائیگی۔ رپورٹ کو حتمی شکل دینے کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ متفقہ رپورٹ مرتب کرنے کی ذمہ داری جے آئی ٹی ارکان عرفان نعیم منگی اور عامر عزیز کو سونپی گئی ہے۔ واجد ضیاء اوردیگر ارکان رپورٹ مرتب کرنے والوں کی معاونت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی کے پاس حتمی سفارشات کیلئے صرف 36 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں رپورٹ کل صبح دس بجے سپریم کورٹ میں پیش کی جانی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY