وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ون آن ون ملاقات

0
732

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ون آن ون ملاقات جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں مدد کرسکا تو مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنا پسند کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب افغانستان میں ہماری کافی مدد کررہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے حوالے سے ہماری بہت معاونت کررہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے، جبکہ عمران خان پاکستان میں اب ایک عظیم لیڈر ہے۔

عمران خان نے امریکی صدر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنےکے بعد سے میں صدر ٹرمپ سےملاقات کا خواہشمندتھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ برصغیر میں امن کے لیے امریکی صدرسے کردار ادا کر نے کی درخواست کریں گے۔

وائٹ ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا۔

دونوں سربراہان مملکت کے درمیان گرمجوش مصافحہ اور خیر مقدمی جملوں کا تبادلہ ہوا۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وائٹ ہاؤس پہنچے،عمران خان کو ٹرمپ اوول آفس لے گئے۔

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی ون آن ملاقات سے قبل دونوں سربراہان مملکت نے میڈیا سے رسمی گفتگو کی۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان سے ملاقات کو خوشگوار دیکھ رہا ہوں، امید ہے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر ہوں۔

عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات ایک گھنٹے سے زائد دورانیے پر محیط ہوگی،جس میں دونوں ممالک کے تعلقات،خطے کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں سربراہان میں وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی،جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر موجود ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY