پاکستان آئے ہوئے انٹرنیشنل فٹ بالر رونالڈینو آفیشلز کے ساتھ برازیل روانہ ہو گئے، اس موقع پرانہوں نے پاکستان کو پُرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دیا۔
پاکستان میں تین روز تک ایکشن دکھانے کے بعد انٹرنیشنل فٹ بالرز کی واپسی شروع ہوگئی۔
برازیل کے اٹیکنگ مڈِ فیلڈر رونالڈینو آفیشلز کے ساتھ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے نجی پرواز ای کے623 کے ذریعے براستہ دبئی برازیل روانہ ہو گئے۔
مہمان کھلاڑیوں کوایئرپورٹ پہنچانے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔
روانگی کے وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپیغام میں رونالڈینو نے پاکستان کو پُرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY