روس کے دفاعی پیداوار کی برآمد کے حکومتی ادارے ’روسوبورون ایکسپورٹ‘ کے سربراہ الیگزانڈر مِیخےییف کے مطابق ترکی کو روس کے جدید دفاعی میزائل سسٹم ’ایس چار سو‘ کی فراہمی اگلے برس سے شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترسیل طے شدہ نظام الاوقات کے دوران شروع ہو جائے گی۔ اس دفاعی تجارتی معاہدے کی مالیت ڈھائی بلین امریکی ڈالر بنتی ہے۔ ترکی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن وہ پہلا ملک ہو گا، جو ایس چار سو طرز کے روسی دفاعی میزائل نظام کا حامل ہو گا











