جنوبی افریقہ میں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق حکمران افریقن نیشنل کانگریس کو کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقی الیکشن کمیشن نے ابتدائی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این سی نے قطعی اکثریت حاصل کر لی ہے۔

پچانوے فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر حکمران جماعت کو ستاون فیصد ووٹ حاصل ہو چکے ہیں جبکہ مرکزی اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹک الائنس کو بائیس فیصد ووٹ ملے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY