چیئرمین سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر اعتراضات اٹھا دیئے، کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے کلثوم نواز پر کئی اعتراضات ہونے کے باوجود انہیں نااہل نہیں کیا، ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کر کے ہی ن لیگ جیتتی رہی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بات کرنیوالوں نے فنکاروں پر مقدمے کرا دیئے، سیاسی شہید بننے کے خواہشمند راہ فرار ڈھونڈ رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے منتخب نمائندے کلثوم نواز کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو غیرجانبدار ہونا چاہئے، تبھی قوم کو اس پر اعتماد ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY