انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2025ء کے ہال آف فیم میں پاکستان کی ثناء میر سمیت 7 کھلاڑیوں کو شامل کرلیا ہے۔
آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کےلیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ این بیشپ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے قبل لندن میں ہونے والی تقریب میں کیا۔
تقریب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر اور دیگر 6 کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔
سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کیخلاف شکایت درج کروادی
ثناء میر اس فہرست میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون اور ملک کی مجموعی طور پر آٹھویں کرکٹر ہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی دنیا کرکٹ کی مجموعی طور پر 14ویں خاتون کرکٹر ہیں۔
ثنا میر کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی سڑکوں پر کرکٹ کھیل کر یہاں تک پہنچنا ایک طویل سفر ہے اور ہال آف فیم میں شامل ہونا ان کیلئے ایک جذباتی موقع ہے۔












