انسداد دہشتگردی سے متعلق کرد حکام نے کہا ہے کہ داعش تنظیم کا سربراہ ابو بکر البغدادی ابھی تک زندہ ہے۔ روس کا کہناہے کہ وہ بغدادی کے مارے جانے کی تحقیقات کررہا ہے۔
سینئر کرد عہدیدار طالبانی نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توقع ہے کہ مستقبل میں داعش کے سربراہ صدام حسین کے دور میں خدمات انجام دینے والوں میں سے ہوں گے۔ لاہور طالبانی نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ہزیمت سے دوچار ہونے کے بعد داعش تنظیم بھی القاعدہ تنظیم کی روش اپناتے ہوئےگوریلا جنگ کا راستہ اختیار کرے گی۔ مگر اس کی کارروائیاں انتہائی پرتشدد ہوں گی۔
روسی صدر کے ترجمان دمیتری پیشکوف نے میڈیا کو بتایاکہ مئی میں اس نے البغدادی کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔لیکن تاحال اس کی تصدیق نہیں ہوئی کہ بغدادی زندہ ہے یا مارا گیا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔












